بیوروکریٹس کی بطور پروجیکٹ ڈائریکٹرتعیناتی بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج

کوئٹہ:پاکستان انجینئرنگ کونسل نے بلوچستان میں بیوروکریٹس کی بطورپروجیکٹ ڈائریکٹرتعیناتی کے معاملے کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کردیاہے۔گزشتہ روز پاکستان انجینئرنگ کونسل کی جانب سے ان کے وکلاء عمر اعجاز گیلانی ایڈووکیٹ اور ایمل خان کاکڑنے صوبے میں مختلف پروجیکٹس پر صوبائی حکومت کی جانب سے بیوروکریٹس کی بطور پروجیکٹ ڈائریکٹر تعیناتی سے متعلق بلوچستان ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی آئینی درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل(پی ای سی)3لاکھ انجینئر ز کاادارہ ہے جس کا مقصد انجینئرنگ کے شعبے کوفروغ دیناہے بدقسمتی سے حکومت بلوچستان کی جانب سے ترقیاتی کاموں پربیوروکریٹس کی بطور پر پروجیکٹ ڈائریکٹرتعیناتی کی جاتی ہے حالانکہ ترقیاتی پروجیکٹس پرکام ٹیکنیکل نوعیت کاہوتاہے اور پی ای سی ایکٹ سیکشن27کے تحت حکومت اس بات کی پابند ہے کہ انجینئرنگ کے پوسٹوں پر انجینئرز کو تعینات کیاجائے بیوروکریٹس یا نان انجینئرز کی تعیناتی نہ صرف ممنوع ہے بلکہ جرم ہے۔2018ء میں سپریم کورٹ کے فیصلے میں بھی اسی بات کااعادہ کیاگیاتھا لیکن حکومت بلوچستان کی جانب سے قانون پرعملدرآمد کافقدان ہے لہٰذاء عدالت اس حوالے سے احکامات دیں۔عدالت عالیہ نے فریقین کونوٹسز جاری کردئیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں