مریم نواز کے بیرون ملک جانے میں کابینہ رکاوٹ ہے، وفاقی وزراء

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نواز کے بیرون ملک جانے میں کابینہ رکاوٹ ہے بلکہ ان کے اپنے گھر کے بھی مسئلے مسائل ہیں،بلاول بھٹو کو اپنا صدقہ دیتے رہنا چاہیے، مولانا فضل الرحمان اگر جلسہ کرنے آئے تو حلوے اور سموسوں سے تواضع کریں گے لیکن اگر دھرنا دینے آئے تو دھر لئے جائیں گے اور میں پالیسی بیان کر چکا ہوں،آٹے کا بحران ساز ش تھا تاہم چینی کا بحران تھا، عمران خان اس میں ملوث عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر رہا ہے، مہنگائی ہماری اپوزیشن اور سوتن ہے، اگر مہنگائی پر قابو نہ پایا تو لوگ ہمارے رشتہ دار نہیں،کل پیر سے لاہور، گوجرانوالہ کے درمیان شٹل ٹرین چلانے جارہے ہیں جس کا کرایہ 100 روپے ہو گادوسری جانب وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت حمزہ شہباز اور مریم نواز کے باہر جانے پر آج راضی ہو جائے یہ جوتے چھوڑ کر دوڑ لگا دیں گے۔ اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ جو سیاسی گرو مسلم لیگ (ن) سے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں ان کی اطلاع کے لئے شریف خاندان صرف ایک معاملہ چاہتا ہے کہ ان کے باقی ماندہ خاندان کو باہر جانے دیا جائے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی سیاست سے شریف خاندان کا دل بھر چکا ہے، حمزہ اور مریم کے باہر جانے پر حکومت آج راضی ہو جائے یہ جوتے چھوڑ کر دوڑ لگا دیں گے۔واضح رہے کہ فواد چوہدری نے اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرکو خط لکھا جس میں انہوں نے شہبازشریف کے ایوان میں نہ آنے پرکڑی تنقید کی اپوزیشن لیڈر طویل عرصے سے ایوان میں تشریف نہیں لارہے، قانون سازی میں اپوزیشن لیڈرکا اہم کردارہوتا ہے، ان کی غیرموجودگی اسمبلی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں