مالی، قاتل فضائی حملہ فرانس نے کیا

بماکو:مالی کے علاقے موپتی میں اتوار اور سوموار کی درمیانی شب کو اور 100 شہریوں کی ہلاکت کا سبب بننے والا فضائی حملہ فرانس کی طرف سے کئے جانے کا دعوی کیا گیا ہے۔فرانس ذرائع ابلاغ کے مطابق فوجی ذرائع نے اتوار کی رات موپتی کے گاوں بونٹی پر حملے کا اعلان کیا تھا۔اگرچہ فوجی ذرائع کے مطابق حملہ مسلح گروپوں کے خلاف تھا اور اس میں شہریوں کو ہدف نہیں بنایا گیا لیکن مالی ذرائع ابلاغ کے مطابق فضائی حملے میں ایک شادی کی تقریب پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں بچوں سمیت کم از کم 100 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ مالی میں ‘برک ہین’ آپریشن کے دائرہ کار میں حالیہ 10 دنوں میں فرانس کے 5 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔فرانس نے 2014 میں برک ہین آپریشن کا آغاز کیا اور آپریشن کے دائرہ کار میں ساحلی علاقے کے ممالک موریتانیہ، مالی، برکینا فاسو، نائجر اور چاڈ میں 5 ہزار 100 فوجیوں کو متعین کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں