سول ایوی ایشن کی تنظیم نو، اتھارٹی 3 ڈویژنز میں تقسیم
کراچی (آئی ا ین پی) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی سے متعلق بڑا فیصلہ کیا گیا ہے اور سی اے اے کی تنظیم نو کر کے اتھارٹی کو تین ڈویژنز میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ سی اے اے کے نوٹیفکیشن کے مطابق سی اے اے بورڈ کی منظوری کے بعد ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن نے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ہے۔ تنظیم نو کے تحت سی اے اے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کا ایک اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کے دو مزید نئے عہدے تخلیق کیے گئے ہیں۔
Load/Hide Comments


