نومبر، دسمبر میں ہماری برآمدات بھارت اوربنگلہ دیش سے بہتر رہیں،عمران خان
اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نومبر، دسمبر2020 میں ہماری برآمدات کے مقابلے میں پڑوسی ممالک بھارت اوربنگلہ دیش کی برآمدات منفی رہی ہیں۔عمران خان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ علاقائی برآمدات کے رجحان سے متعلق اعدادو شمار موصول ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نومبر، دسمبر2020 میں ہماری برآمدات کے مقابلے میں پڑوسی ممالک بھارت اوربنگلہ دیش کی برآمدات منفی رہی ہیں، اس کامیابی پر وزارت تجارت اور برآمد کنندگان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔عمران خان نے بتایا کہ نومبر میں پاکستان کی ایکسپورٹس 8.32 جبکہ دسمبر میں 18.30 فیصد رہیں، نومبر میں بھارت کی ایکسپورٹس منفی9.7 جبکہ دسمبر میں منفی 0.8 فیصد رہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بنگلادیش کے مقابلے میں نومبرمیں بنگلہ دیش کی ایکسپورٹس 0.76 دسمبر منفی 6.11 فیصد رہیں۔
Load/Hide Comments


