خالد جاویداٹارنی جنرل تعینات، نوٹیفکیشن جاری
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بیرسٹر خالد جاوید کو اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات کر دیا ہے نئے اٹارنی جنرل پیر کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں حکومتی موقف پیش کریں گے وفاقی حکومت نے دو روز قبل سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان سے استعفیٰ لیا تھا جس کے بعد بیرسٹر جاوید اٹارنی جنرل تعینات کر دیا گیا ہے سابق اٹارنی جنرل انور منصور نے گزشتہ روز سپریم کورٹ میں پیش ہوکر دلائل دینے پر معافی نامہ جمع کرایا تھا اور غیر مشروط طور پر معافی بھی مانگی تھی –
Load/Hide Comments