مستونگ، کمرے میں گیس بھرجانے سے دھماکہ ایک شخص زخمی

مستونگ:مستونگ میں کمرے میں گیس بھرجانے سے دھماکہ ایک شخص زخمی۔ تفصیلات کے مطابق مستونگ کے نواحی علاقہ کلی ٹھل درے خان میں ایک گھر کے کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث دھماکے کے نتیجے میں بشیراحمد ولد شربت خان نا می شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے کیلئے شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں