پسنی ، ماہی گیروں کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں ریلی

ماہی گیر ویلفیئر سوسائٹی پسنی کے زیراہتمام اسسٹنٹ فشریز پسنی سہراب مگسی کی تبادلے کے خلاف ایک ریلی نکالی گئی ،ماہی گیروں کے سربراہ سیٹھ حاجی عیسی الہی کی سربراہی میں پسنی جیٹی سے لیکر پسنی پریس کلب تک ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں ماہی گیروں شریک تھے۔
احتجاجی ماہی گیروں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر اے ڈی فشریز پسنی کے تبادلے کے خلاف نعرے درج تھے،
پریس کلب کے سامنے ماہی گیروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہی طبقہ گزشتہ کہیں سالوں سے زیرعتاب ہیں محکمہ فشریز پسنی کا سابقہ ریکارڈ انتہائی خراب ہے اب جب یہ افسر ماہی گیروں کے شانہ بشانہ ہوکر دن رات کام کررہا ہے لیکن سازشی عناصر کو یہ بات اچھا نہیں لگا کہ ماہی گیر کچھ دنوں کے لیے سکون سے رہ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز پسنی سہراب مگسی کا گناہ صرف یہ ہے کہ انہوں نے ماہی گیروں کی ہاں میں ہاں ملایا اور گجہ اور وائرنیٹ سے کم از کم پسنی کے ساحل کنارے کو صاف کرایا ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز سہراب مگسی بذات خود ماہی گیروں کے ساتھ آکر گجہ نیٹ اور وائرنیٹ کو ساحل سے نکالا ہے لیکن ایک سازشی ٹولہ کو یہ بات ہضم نہیں ہوئی ہے
ماہی گیروں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماہی گیر اپنے فیصلے خود کرینگے ماہی گیروں نے مشریرفشریز بلوچستان حاجی اکبر آسکانی سے مطالبہ کیا کہ ْوہ اے ڈی فشریز پسنی سہراب مگسی کا تبادلہ فوری طور پر منسوخ کرئے ماہی گیروں نے کہا کہ ہمیں دھمکایا جارہا ہے کہ ہم اپنے حق کے لیے آواز مت اُٹھائیں لیکن ہم اپنے حقوق سے کسی بھی طرح پیچھے نہیں ہٹیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں