K2 پر تاریخ رقم کرنے والے تمام کوہ پیما نیپالی، پاکستانی ہمت ہار گئے
دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو پہلی بارموسم سرما میں سرکرکے تاریخ رقم کردی گئی۔
کے ٹو کی تاریخی سرمائی مہم جوئی میں کامیابی نے کوہ پیماؤں کے قدم چوم لیے، 10 نیپالی کوہ پیماؤں نے ناممکن کو ممکن بنادیا اور پہلی بار موسم سرما میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کوسر کرلیاگیا۔
کوہ پیماؤں کی ٹیم مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے چوٹی کی انتہائی بلندی پر پہنچی، ٹیم کی قیادت نیرمل پورجا اور مینگماجی نے کی جبکہ ایکسپڈیشن انچارج کی جانب سے کامیابی کا اعلان کیا۔
48 کوہ پیماؤں پر مشتمل ٹیم 29 دسمبرکو بیس کیمپ پہنچی تھی جس میں 5 خواتین بھی شامل تھی، ان میں پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ اورساجد سدپارہ بھی تھے تاہم صرف 10 نیپالی کوہ پیما خطرناک چوٹی کوسرکرنے میں کامیاب ہوئے۔
چوٹی پرپہنچنے والی ٹیم میں خواتین کوہ پیما بھی شامل ہیں۔ کےٹو سر کرنے پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے ٹیم کو مبارکباددی اور کہا کہ مہم جوئی میں کامیابی سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔


