وزیر صحت سندھ نے کورونا ویکسین کی خریداری میں وفاقی حکومت کو رکاوٹ قرار دیدیا

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کورونا ویکسین کی خریداری میں وفاقی حکومت کو رکاوٹ قرار دیدیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ جس طرح کورونا کے ٹیسٹ سندھ حکومت نے مفت کیے اسی طرح ویکسین بھی مفت لگائی جائے گی لیکن ویکسین لگنے کے بعد بھی ماسک پہننا پڑے گا۔انہوں نے وفاقی حکومت سے کورونا ویکسین خریدنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اجازت دے تو ہم اپنے لوگوں کے لیے خود ویکسین خریدیں۔ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا تھا پورے صوبے کے لیے ایک ساتھ کورونا ویکسین نہیں منگوا سکتے، ہر مہینے تھوڑا تھوڑا خرچ کر کے منگوائیں گے، ویکسین نجی شعبے سے بھی خرید کر لوگوں کو مفت لگانے کے حوالے سے وفاقی حکومت سے بات کروں گی۔ان کا کہنا تھا وفاقی حکومت سے ویکسین کے حصول کے لیے بارہا بات کی ہے، وفاق سے بات ہوئی کہ ویکسین کہاں سے کس مینوفیکچر سے، کتنی اور کس ٹائم فریم میں لی جائے گی لیکن ہمیں کچھ اندازہ نہیں کہ کتنی اور کس ٹائم فریم میں ویکسیں آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں