سوشل میڈیا پر عدلیہ سے متعلق تضحیک آمیز رویے پر اسلام آباد ہائی کورٹ شدید برہم

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پر عدلیہ سے متعلق تضحیک آمیز رویے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ کوہائی کورٹ میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ اس وقت لوگ یوٹیوب چینل پر گالیاں دے رہے ہیں، ان میں سے کچھ ملک سے باہر کچھ ملک کے اندر بیٹھے ہیں، آدھا سچ آدھا جھوٹ پھیلایا جاتا ہے، ابھی تک ہم توہین آمیز رویے کو ختم نہیں کر سکے، وفاقی حکومت اور آئی ایس پی آر تو جھوٹ کا جواب دے دیتے ہیں لیکن عدلیہ تو نہیں دی سکتی، سارا دن یہ کچھ ہو رہا ہوتا ہے، ریگولیٹر کو کچھ نظر نہیں آ رہا،

اپنا تبصرہ بھیجیں