امریکی شہری نے 41 انچ لمبے سینگ والا استور مارخور شکار کرلیا
گلگت:امریکی شہری نے موجودہ ہنٹنگ (شکار) ٹرافی سیزن میں 61 ہزار 500 ڈالر (تقریبا 98 لاکھ 80 ہزار پاکستانی روپے) لائسنس فیس کی ادائیگی کے بعد سب سے بلند قیمت والے استور مارخور کا شکار کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان کے محکمہ جنگلی حیات نے بتایا کہ ایڈورڈ جوزف ہڈسن نے استور کے محفوظ علاقے داشکن-مشکن-تربولنگ (ڈی ایم ٹی) میں مارخور شکار کیا۔رپورٹ کے مطابق شکار کیے گئے جانور کے سینگ کی لمبائی 41 انچ ہے۔سال 21-2020 کے ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کے لیے گلگت بلتستان کے محکمہ جنگی حیات، ماحولیات اور جنگلات نے استور مارخور کے صرف 4، بلیو شیپ کے 18 اور ہمالیہ آئی بیکس کے 18 شکاری اجازت ناموں کی نیلامی کی تھی۔
Load/Hide Comments


