عالمی ادارہ صحت نے کوروناسے متاثرہ افرادکے علاج کیلئے کوئی حتمی دواتجویزنہیں کی‘ ڈاکٹر ظفر مرزا
لاہور،وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزانے واضح کیاہے کہ عالمی ادارہ صحت نے کوروناوائرس سے متاثرہ افرادکے علاج کے لئے ابھی تک کوئی حتمی دواتجویزنہیں کی۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ بعض مقامی ڈاکٹرز کوروناوائرس سے متاثرہ افرادکے لئے اپنے طورپرادویات تجویزکررہے ہیں جس سے گریزکیاجاناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ ایساکوئی ثبوت نہیں کہ یہ ادویات اس بیماری کے تدارک کے لئے موثرہیں۔ادھرمعاون خصوصی نے کہاکہ 14تشخیصی لیبارٹریوں پرکام کاشدیدبوجھ ہے اس لئے شہریوں سے اپیل ہے کی کہ وہ متاثرہ افرادکی شناخت اورٹیسٹ کے لئے وزارت صحت کی ہدایات پرعملدرآمدکریں۔
Load/Hide Comments