نیب نے میر شکیل الرحمان کو اپنے شدید علیل بھائی میر جاوید الرحمان کی عیادت کی اجازت دیدی
لاہور، قومی احتساب بیورو (نیب) نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کو اپنے شدید علیل بھائی میر جاوید الرحمان کی عیادت کی اجازت دیدی۔ نیب ترجمان کے مطابق میر شکیل الرحمان ایک یوم کے لئے اپنے بھائی کی عیادت کے لئے کراچی جا سکتے ہیں اور بدستور نیب کی حراست میں رہیں گے۔ ترجمان کے مطابق ریمانڈ کے دوران ضمانت دینے یا نہ دینے کا اختیار صرف معزز عدالت کے پاس ہے۔ اس ضمن میں ملزم یا اس کے لواحقین راہدری ریمانڈ کے لئے متعلقہ معزز عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں۔
Load/Hide Comments