سرچ آپریشن میں گولہ لگنے سے افغان فوج کی گاڑی تباہ، کمانڈر سمیت 4 اہلکار ہلاک
کابل: افغانستان میں فوجی گاڑی کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کمانڈر سمیت 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے بلخ میں سرچ آپریشن کے دوران جھڑپ میں فوجی گاڑی میزئل لگنے سے تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں شاہین کور کے کمانڈر نصرت اللہ یامین اور تین اہلکار ہلاک ہوگئے۔
شاہین کور کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ بلخ کے ایک گاؤں میں دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری تھا، جس کے دوران مسلح افراد کی جانب سے میزائل اور گولے داغے گئے جو فوجی گاڑی پر لگے۔
میزائل لگنے سے فوجی کمانڈر کی ہلاکت کے بعد فوج اور پیراملٹری فورس کی مزید نفری کو تعینات کردیا گیا ہے اور آپریشن کلین اپ جاری ہے۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
Load/Hide Comments


