کوئٹہ شہر کے مجوزہ ماسٹر پلان پر کام جاری
کوئٹہ:کو ئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کیوڈی اے)کے مجوزہ ماسٹر پلان کیلئے کام اربن یو نٹ کے کنسلٹنٹ کر نے والے ڈاکٹر محی الدین نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم کو ئٹہ کیلئے ایک ایساماسٹر پلان مرتب کر نے کیلئے کوشاں ہیں جو طویل المدت کیلئے اہلیان کو ئٹہ کیلئے آسانی کا سامان کر سکے فی الحال ہما ری ٹیم نے سیکٹوریل و دیگر سرویز پر کا م شروع کر دیا ہے،اس با بت چیمبرآف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران اور ممبران کی تجا ویز ہما رے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان میں چیمبرآف کا مرس کے عہدیداران اور سنیئر ممبران سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ اس سے قبل چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے سنیئر نا ئب صدر حا جی عبد اللہ اچکزئی، چوہدری امجد علی، سید عبدالرحمٰن شاہ آغا، فدا محمد دشتی،سید ظہور آغا، حا جی حفیظ،سید سرور آغا،حا جی بلا ل بڑیچ و دیگر ممبرا ن نے انہیں چیمبر آ نے پر خوش آ مدید کہتے ہو ئے کہا کہ ہو نا تو یہ چا ہئے تھا کہ آج کیو ڈی اے حکام بھی اربن یونٹ کے ساتھ یہاں آتے تا کہ انہیں ان کی پلا ننگ میں پا ئی جا نے والے نقائص اور غلط منصو بہ بندی کی وجہ سے شہریوں، صنعتکا روں اور تجا رت پیشہ و دیگر کو درپیش مشکلات سے متعلق ہم بتا تے مگر وہ نہیں آئے ان کی ہچکچاہٹ بتا رہی ہے کہ انہوں نے شہری آ با دی کی سہولیات میں کمزوریاں برتی ہیں،انہوں نے کہا کہ مو ثر منصوبہ بندی نہ ہو نے کی وجہ سے کو ئٹہ میں شہریوں کو ٹریفک،صفا ئی،پینے کے صاف پینے کی عدم فرا ہمی، بجلی اور گیس کے مسائل و دیگر کا سامنا ہے شہر میں پا ر کنگ پلا زے نا م کی کو ئی چیز نہیں جس پلا زے کا کا م سر کلر روڈ پر شروع کیا گیا ہے اس کو 2دہا ئیاں ہو نے کو ہیں کو ئٹہ شہر میں درست منصو بہ بندی نہ ہو نے کی وجہ سے ا ہم دفا تر، عدالتیں،اسکولز، کا لجز اور تجا رتی مرا کز چند کلو میٹر کے اندر ہی واقع ہیں اور صبح سویرے آبا دی کا بڑا حصہ شہر کے وسطی علا قے کا رخ کر تی ہے اسی لئے ٹریفک جا م رہتا ہے اور طلبا ء و طالبا ت، ان کے والدین تجا رت اور ملازمت پیشہ افراد کو پریشانی کا سا منا کر نا پڑتا ہے، شہر میں میٹرو پولیٹن کا رپوریشن کے پاس عملہ اور مشینری کی کمی کا دیرینہ مسئلہ رہا ہے اسی لئے تو شہر میں صفا ئی کی صرتحال گھمبیر دیکھا ئی دیتا ہے،انہوں نے کہا کہ کو ئٹہ میں معیا ری سیوریج،ڈرینج لا ئنوں کی ضرورت ہیں بلکہ شہر سے با ہر ایک ایسے کمپلیکس کی ضرورت ہیں جہاں تمام دفا تر کو عملہ مو جو د ہوں اور عوام کو ون ونڈو کی طرز پر سہولت میسر آ سکے انہوں نے انڈر پا سز، فلا ئی اوور،مختلف شاہراہوں میں توسیع کر نے، اکنامک زون بنا نے،تھرمل پاور اسٹیشن کے قیام،فروٹ اینڈ ویجی ٹیبلز پروسیسنگ پلا نٹ اور شہرمیں رنگ روڈ بنا نے و دیگر کو ما سٹر پلان میں شامل کر نے کی تجا ویز دیں۔اس موقع پر کیوڈی اے کی جا نب سے مجو زہ ما سٹر پلا ن پر کا م کر نے والے ڈاکٹر محی الدین کا کہنا تھا کہ انہیں چیمبر سے جو تجا ویز ملی ہیں وہ ان کیلئے مشعل راہ ہیں جنہیں ما سٹر پلان کو مرتب کر تے ہو ئے اولیت دی جا ئے گی،انہوں نے کہا کہ ہما ری ٹیم سیکٹوریل و دیگر حوالوں سے سرویز کرے گی ہم شہریوں کو درپیش مشکلات، ان کی وجوہات جا ننے کے بعد ہی ما سٹر پلا ن مرتب کریں گے جس میں آئندہ 30سالہ منصو بہ بندی ہو گی انہوں نے کہا کہ ہما ری ٹیم مختلف سر کا ری محکموں کے ساتھ بھی میٹنگز کا سلسلہ جا ری رکھے ہو ئے ہیں جبکہ پرا ئیویٹ سیکٹر سے بھی ما سٹر پلان کیلئے را بطے کر کے مدد لی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں پا نی کے مسئلے کے حل کیلئے ڈیمز کو بھی پلان کا حصہ بنا یا جا ئے گا۔ہما ری کو شش ہے کہ ایک ایسا ما ڈل ما سٹر پلان مرتب کیا جا ئے جسے طویل مدت کیلئے کو ئٹہ کے شہریوں کو آسانی ہو۔


