بلوچستان کی انسداد کورونا ایمرجنسی سب کمیٹی کی اجلاس،متعلقہ محکمہ جات سے ضروریات کی لسٹ طلب

کوئٹہ: حکومت بلوچستان کی انسداد کورونا ایمرجنسی سب کمیٹی کی اجلاس زیرصدارت چیئرمین صوبائی سیکرٹری عمران گچکی منعقد ہوا، اجلاس میں اسپیشل سیکرٹری خزانہ، ڈائریکٹر جنرل سماجی بہبود بلوچستان، پی اینڈ ڈی کے بیرونی امداد کے چیف آف سیکشن کمیٹی کے تمام ممبران سمیت دیگر اعلی حکام نے بھی شرکت کی، اجلاس میں فرنٹ لائن ڈیپارٹمنٹس جسمیں پی ڈی ایم اے، صحت، خوراک، لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹس سے ان کے ریکوارمنٹ طلب کیے ہیں، اور پی اینڈ ای کے فارن وونگ سے بھی معلومات طلب کی ہے اور وہ کل تک اپنے ریکوارمنٹس فرا کرینگے، اجلاس کے شرکا نے محکمہ سماجی بہبود سے تمام غیر سرکاری تنظیموں سے لسٹ طلب کی، اور اس کے ساتھ ہی بلوچستان ڈولپمنٹ نیٹ ورک کے بیس سے زائد آرگنائزیشن کے ہیڈ انجم رشید کو بھی کمیٹی کا ممبر نامز کردیاہے، اجلاس میں مختلف تجاویز پر غور کیا گیا، یو این کی فوڈ اینڈ سیکورٹی ادارے سے بھی رابطہ کیاگیا،جس کی این او سی میں مشکلات پیش آرہے تھے جسے وزیراعلی جام کمال خان کے نوٹس میں لایا اور اس سلسلے میں کمیٹی کے چیئرمین عمران گچکی نے چیف سیکرٹری بلوچستان سے بھی میٹنگ کی اور انہیں اجلاس کے تمام امور پر بریفنگ دی، اس کے علاوہ مخیر احضرات سے بھی رابطے میں ہے اور سب کمیٹی کا اگلا اجلاس کل بروز منگل مورخہ 31 مارچ کو طلب کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں