بھارت میں مسافر بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم، 10 ہلاک
مراد آباد: بھارت میں مسافر بس سامنے سے ا?تے ہوئے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 10 مسافر ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بلاری سے مراد ا?باد جانے والی مسافر بس ا?گرہ ہائی وے پر حادثے کا شکار ہوگئی، بس اور ٹرک کے خوفناک تصادم میں 10 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا ا?غاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادھتیاناگ نے بس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ فی کس اور زخمیوں کو 50 ہزار فی کس امدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔
Load/Hide Comments


