حکومت خیرات میں ملنے والی کورونا ویکسین کے انتظار میں بیٹھی رہی، احسن اقبال
لاہور:مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) سے خیرات میں ملنے والی کورونا ویکسین کے انتظار میں بیٹھی رہی۔اپنی ٹوئٹ میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اپنے ارکان قومی اسمبلی کو رشوت دینے کیلئے پچاس کروڑ تھے لیکن عوام کو تحفظ دینے کیلئے چین سے ویکسین نہیں خریدی جو رعایتی نرخوں پر مل سکتی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ جن ملکوں کو عوام کا خیال تھا انہوں نے بروقت آرڈر کیا۔
Load/Hide Comments


