تربت؛غیر قانونی طور ایران سے آنے والے 34 مزدور گرفتار
تربت. ضلعی انتظامیہ نے تحصیل تمپ کے علاقے سے غیر قانونی طور پر ایران سے پاکستان میں داخل ہونے والے 34 مزدوروں کو لیویز فورس نے گرفتار کر لیا.ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر) محمد الیاس کبزئی نے بتایا کہ لیویز فورس نے ان افراد کو 2 مختلف مقامات سے حراست میں لیا ہے جو ایران سے پاکستان میں غیر قانونی طور پر داخل ہوئے تھے جن کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے جو مزدور بتائے جاتے ہیں ان لوگوں کو کوارنٹائن میں رکھا گیا ہے ان کی منتقلی کے لئے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو لکھا گیا ہے اجازت ملتے ہی انہیں سندھ منتقل کر دیا جائے گا.
Load/Hide Comments