کوئٹہ، کورونا سے متاثرہ ڈاکٹروں کی تعداد 5ہو گئی
کوئٹہ: کوئٹہ کے سول ہسپتال میں فرائض سرانجام دینے والے ایک اور ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق،وائر س سے متاثرہ ڈاکٹروں کی تعداد پانچ ہوگئی۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان ڈاکٹر رحیم بابر کے مطابق سول ہسپتال کے میڈیکل یونٹ 3میں فرائض سرانجام دینے والے ایک ڈاکٹر میں منگل کو کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد ان سے رابطے میں رہنے والے افراد کو اپنے آپ کو آئی سولیشن میں منتقل کرنے اور احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کردی گئی ہے،واضح رہے کہ اس سے قبل چار ڈاکٹر کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد شیخ زید میں زیر علاج ہیں جبکہ متعدد نے اپنے آپ کو گھروں میں آئی سولیشن میں منتقل کیا ہو ا ہے
Load/Hide Comments