سانگلہ ہل میں 2بیویوں کے ہاتھوں خاوند قتل

ننکانہ صاحب:سانگلہ ہل میں دل دہلا دینے والی واردات۔ 2بیویوں کے ہاتھوں خاوند قتل‘ ملزمان نے مقتول کی لاش گھر کے کمرے میں گڑا کھود کر دفن کردی۔پولیس نے مقتول کی دونوں بیویوں کو گرفتار کر لیا بیویوں کے انکشاف پر پولیس نے کمرے سے کھودائی کر کے2ماہ بعد لاش برآمد کرلی۔تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ کوٹلہ کلاں چک43کے رہائشی اکرم آرائیں کے 40سالہ بیٹے محمد افضل نے پسند کی 2شادیاں کروا رکھی تھیں کہ دونوں بیویوں نے دو ماہ قبل اپنے خاوند محمد افضل کو اپنے آشناؤں یاسر علی اور علی وغیرہ کی مدد سے دوماہ قبل گھر کے اندر ہی اسے رسیوں سے جکڑ کر قتل کردیا اور اس کی لاش کو گھر کے ایک کمرہ میں ہی گڑا کھود کر دفن کردیا

اپنا تبصرہ بھیجیں