کورونا وائرس، حکومت متاثرین کی مدد کرے گی، میر عمیر محمد حسنی
دالبندین،وزیر اعلی بلوچستان کے لائزن اسسٹنٹ اور کورونا وائرس کی تدارک کے متعلق فوکل پرسن میر عمیر محمدحسنی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی تدارک حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تفتان شہر کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے اور سرحد کی بندش سے جو لوگ متاثر ہوئے حکومت ان کو راشن دے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک ایران سرحد شہر تفتان میں منعقدہ اعلی سطحی اجلاس اور مقامی قبائلی سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کمشنر رخشان ڈویڑن ایاز مندوخیل، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نور الامین مینگل، ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیرزمان، ایف سی ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل وقار، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جاوید ڈومکی، اسسٹنٹ کمشنر محمد وارث، تحصیلدار ظہور احمد بلوچ، رسالدار میجر اکبر جان سنجرانی ودیگر حکام بھی موجود تھے۔ اجلاس میں تفتان سرحد پر ایران سے واپس آنے والے پاکستانی شہریوں بشمول زائرین سے متعلق امور، قرنطینہ مراکز میں طبی، حفاظتی اور صفائی کے متعلق معاملات، سیکیورٹی انتظامات اور کورونا وائرس کی مقامی سطح پر پھیلاؤ روکنے کے لیے لائحہ عمل اور متعلقہ تجاویز پر غور کیا گیا۔ تفتان کی مقامی قبائلی عمائدین نے میر عمیر محمدحسنی کو پاک ایران سرحد کی بندش سے درپیش مسائل، روزمرہ اشیائے خوردونوش کی قلت سے آگاہ کرتے ہوئے کورونا وائرس کی پھیلاؤ روکنے کے لیے مقامی لوگوں کے ٹیسٹ کرانے کی گزارش کی۔ اس موقع پر میر عمیر محمدحسنی نے انھیں یقین دہانی کرائی کہ ان کے تمام مطالبات پر فوری عملدرآمد کرائی جائے گی۔Aliahmed 01