بھاگ، انتظامیہ نے دودھ فروش بچوں کو دکان میں بند کردیا
کوئٹہ:بلوچستان کے علاقے بھاگ میں ضلعی انتظامیہ کی انوکھی سزا لاک ڈاؤن کے دوران ایک دکان میں دو معصوم بچوں کودکان میں قید کر دیا بچے ضلعی انتظامیہ کو دہائیاں دیتے رہے کئی گھنٹے گزرنے کے بعد علاقہ مکینوں نے شٹرکھول کر بچوں کو باہر نکالا بھاگ کے علاقے میں اسسٹنٹ کمشنر بھاگ کی انوکھی سزا لاک ڈاؤن کے دوران دکانیں بند کرائی گئی تا ہم بھاگ شہر میں موجود دو معصوم بچے جو دودھ دہی کی دکان چلا رہے تھے اسسٹنٹ کمشنر نے دونوں معصوم بچوں کو زبردستی دکان میں بند کر دیا اور دکان کو تالے لگا کر سیل کر دیا دکان میں موجود بچے کئی گھنٹے گزرنے کے بعد شور کرنے لگے اور ضلعی انتظامیہ کودہائیاں دیتے رہے جس کے بعد شہر میں موجود لو گ دکان کے پاس اکٹھے ہوئے تو دیکھا کے دکان کے اندر بچوں کی چیخ وپکار کی آوازیں آ رہی تھیں تا ہم کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بچوں کو دکان سے باہر نکالا گیا بچوں کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے ہماری دودھ دہی کی دکان بند کر کے سزا کے طور پر ہمیں دکان میں قید کر دیا۔