چین کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے پاکستان میں عارضی ہسپتال قائم کرے گا

اسلام آباد، چین کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے پاکستان میں عارضی ہسپتال قائم کرے گا۔ ہسپتال قائم کرنے کیلئے تمام سامان چین سے پاکستان پہنچ گیا ہے، اس ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کی دیکھ بھال کی جائے گی۔ اس کے ساتھ چین نے کرونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی امداد جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا ہے۔چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ نے آج بیجنگ میں معمول کی میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ چین میں اس وباء کے پھوٹنے کے بعد پاکستان اور اس کے عوام نے چین کی بروقت اور گرانقدر مدد کی تھی۔ انہوں نے پاکستان کے مختلف حصوں میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کی صورتحال کو سمجھ سکتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ چین کی حکومت نے ٹیسٹنگ کٹس، ماسک، حفاظتی لباس اور وینٹیلیٹر جیسی اشیاء عطیات میں دی ہیں تاکہ اس مرض سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ہم عارضی ہسپتال قائم کرنے میں بھی پاکستان کی مدد کریں گے۔خیال رہے کہ چین کورونا وائرس کی وبا پر اپنے ملک میں قابو پاچکا ہے اور چین نے پاکستان میں اپنے ڈاکٹرز کی ٹیمیں بھی بھیجی ہیں جو کہ مریضوں کی دیکھ بھال کریں گے۔ اس کے علاوہ چین نے پاکستان کو امدادی سامان کے جہاز بھی بھیجے ہیں جن میں نٹی لیٹرز، ماسک اور دیگر طبی سامان شامل ہے۔چین نے یہ امدادی سامان کورونا سے نمٹنے کے لیے بھیجا ہے۔ اسلام آباد میں چینی سفیر نے امدادی سامان چیئرمین این ڈی ایم اے کے حوالے کیا تھا۔ چین سے 8 رکنی طبی ماہرین پر مشتمل خصوصی ٹیم امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچی تھی۔ چین نے پاکستان سے اپنی دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے کورونا وائرس کے مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کا فیصلہ کیا تھا جس کو پورا کرتے ہوئے چین ترجیحی بنیادوں پر پاکستان کی مدد کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں