قلات لیویز کا آپریشن، سیلابی ریلے میں پھنسے افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلیا

قلات (صباح نیوز) لیویز فورس نے بروقت ریسکیو آپریشن کرکے سیلابی ریلے میں پھنسے افراد کو بحفاظت نکال لیا۔ قلات دشت مغلزئی لکوڑی ایریا میں اچانک آنے والے سیلابی ریلے میں پھنسے متعدد افراد کو لیویز فورس قلات نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بحفاظت ریسکیو کر لیا۔ ریسکیو آپریشن کی قیادت ایڈیشنل ایس ایچ او لیویز تھانہ قلات، رسالدار عبدالکریم مینگل نے کی۔ ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر متاثرہ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ بروقت کارروائی سے قیمتی انسانی جانیں بچائی گئیں، جس پر عوامی حلقوں نے لیویز فورس، خصوصاً عبدالکریم مینگل اور ان کی ٹیم کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں