مچھ، مقامی کوئلہ کان میں حادثے کے نتیجے میں ایک کانکن جاں بحق، 2 زخمی

کوئٹہ (آن لائن) مچھ کے علاقے میں مقامی کوئلہ کان میں حادثے کے نتیجے میں ایک کانکن جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مچھ کے علاقے گشتری میں مقامی کوئلہ کان سے کوئلہ نکالتے ہوئے حادثے کے دوران ایک کانکن نصیب اللہ ہلاک جبکہ 2 کانکن مزمان اور شفیع اللہ زخمی ہوگئے۔ نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں