ڈی آئی خان، کلاچی میں فورسز کا آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک کردیے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی (پ ر) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، ہلاک دہشتگردوں میں دو خودکش بمبار بھی شامل تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 20 ستمبر کو سیکورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران 7 دہشتگرد جن میں تین افغان نژاد اور دو خودکش بمبار شامل تھے، ہلاک ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں