عاصم منیر اور شہباز شریف انتہائی غیر معمولی لوگ ہیں، مذاکرات ناکامی کی وجہ ایران کا جوہری خواہش ترک نہ کرنا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسلام آباد ملاقات کے بارے میں وینس، وٹکوف اور کشنر نے مکمل آگاہ کر دیا، ملاقات مہربان اور باصلاحیت فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ہوئی، دونوں انتہائی غیر معمولی لوگ ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے ملاقات علی الاصبح شروع ہوئی اور تقریباً 20 گھنٹے جاری رہی، میں بہت تفصیل میں جاسکتا ہوں اور جو کچھ حاصل ہوا اس پر بہت بات کرسکتا ہوں، ایک چیز جو اہم ہے کہ ایران جوہری خواہش ترک کرنے کے لیے راضی نہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ وہ نکات جن پر اتفاق ہوا، کئی طریقوں سے ہمارے لیے فوجی آپریشنز جاری رکھنے سے بہتر ہیں، وہ نکات ایسے نہیں کہ جن پر جوہری طاقت غیر مستحکم لوگوں کے ہاتھوں میں دینے کی اجازت دی جائے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ میرے تینوں نمائندے غیر متوقع طور پر ایرانی نمائندوں کے ساتھ بہت دوستانہ اور با احترام ہوگئے، ایرانی مذاکرات کار واحد اور سب سے اہم مسئلے پر بہت غیر لچکدار رہے، میں کئی سال سے کہہ رہا ہوں کی ایران کبھی جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔


