ایرانی زائرین کو قلات اور منگچر میں رکھنے کی اجازت نہیں دینگے، سیاسی رہنما
منگچر(نمائندہ خصوصی)جمعیت علمائے اسلام منگچر کے امیر مفتی ابوبکرلانگو۔سردارذادہ حاجی نور احمد لانگو۔حافظ محب اللہ لانگو۔مولا ناعطاء اللہ جگسوری۔اور دیگر نے کہاہے کہ کرونا وائرس میں مبتلا زائرین ودیگر مریضوں کو دیگر علاقوں سے منگچر یا قلات شفٹ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے سکتے ہیں ہمارے شنید میں آیا ہے کہ منگچرانٹرکالج اورآغا عبدالکریم خان میموریل ہسپتال قلات میں تفتان سے آنے والے زائرین کو شفٹ کیا جارہا ہے اگر اس خبر میں حقیقت ہے صوبائی حکومت کے کچھ ایسے اردے ہیں تو ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ایسے اقدامات کی جمیعت کسی صورت اجازت نہیں دے سکتی ہے دیگر سیاسی سماجی اورقبائلی حلقوں سے اپیل ہے کہ ایسے اقدام کی ملکر مخالفت کریں حکومت کوچاہیے کہ وہ کرونا وائرس کو محدود کرنے کے لیے جو لاک ڈاون کررہی ہے اس پر عملدرآمد کریں مگروہ تو دیگر علاقوں سے زائرین کو قلات یا منگچر شفٹ کرنے کی کوشش کررہی ہے تو یہ وباء کو روکنے کے بجائے پھیلانے کے مترادف ہے قلات ضلع میں اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ کوئی کرونا وائرس کا کیس سامنے نہیں آیا ہے ایسے علاقوں میں مریضوں یامشتبہ افراد کو منتقل کرنا عوام دشمن پالیسی ہے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اگر کوئی ایسی اقدام کا سوچا گیا ہے تو اسے منسوخ کیا جائے ہم ایسے اقدام کی ہرسطح پر بھرپور مخالفت اورمزاحمت کریں گے اور اگر حکومت اپنی زد پر قائم رہی تو ہم عوام کے ساتھ ملکر لاک ڈاؤن کو تھوڑکر قومی شاہراہوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔دریں اثناء قبائلی وسیاسی رہنماء میرصدام حسین لانگو نیا پنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ ہمارے شنید میں آیا ہے کہ کروناوائرس سے متاثر ایرانی زائرین کو منگچر کالج اورقلات ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جس کی ہم ہرسطح پر مخالفت کرتے ہیں