پسنی،قتل کیس میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

پسنی (بیورورپورٹ)فائرنگ اور قتل کے واقعہ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس مختلف جگہوں پر کاروائیاں کررہی ہے۔
پسنی پولیس کی جانب سے جاری پریس نوٹ میں کہا گیا ہے کہ پسنی میں گزشتہ روز فائرنگ کے واقعے میں مبینہ طورپر ملوث 3ملزمان گرفتار کرلیے ہیں جبکہ واردات میں استعمال ہونے والی اسلحہ اور گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی۔جبکہ مزید نامزد ملزمان کو بہت جلد گرفتار کیاجائے گا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کو پسنی کے علاقے وارڈنمبر 6 اور 5 کے مختلف مقامات پر چھاپے کے دوران گرفتار کیاگیا اور اس کاروائی میں ڈی ایس پی سرکل پسنی تنویر حسین شاہ کی زیرنگرانی ایس ایچ او پسنی صدر امجد صاحب کی سربرائی میں پسنی پولیس ٹیم نے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کیا پولیس آپریشن ٹیم میں سب انسپکٹر ظہیر احمد گرمکانی نے حصہ لیا
گرفتار ملزمان میں ناصر ولد عمر، آصف ولد عمر اور سلیم ولد رفیق بنگالی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں