خضدار کمسن بچے کو اغواء کرنے کی کوشش ناکام، دو لڑکے رنگے ہاتھوں گرفتار

خضدار:خضدار میں بردہ فروش دو لڑکے رنگے ہاتھوں گرفتار، مبینہ طور پر شیر خواربچی کو اغوا کرکے لے جارہے تھے، حوالہ پولیس کردیئے گئے،بعد ازاں پولیس باگڑی قبیلے کے رہائشی جگھیوں پر چھاپہ مارا، تلاشی لی گئی،علاقے میں تشویش کا اظہار تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز نماز جمعہ کے دوران خضدار میں قادر آباد کے علاقے میں مبینہ طور پر دو باگڑی نسل کے لڑکے ایک شیر خوار بچے کو اغوا کرکے لے جارہے تھے،کہ اچانک ان لڑکوں کو بچے کے والد کی نظر پڑی اور اہل محلہ کے ساتھ مل کر دونوں بردہ فروشوں کو قابو کرنے میں کامیاب ہوگئے، اس دوران باگڑی لڑکوں نے مزحمت بھی کی، تشدد کے بعد لڑکوں کو پولیس کے حوالے کردیا گیا، مغوی شیر خوار بچی کے والد گل محمد موسیانی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جمعہ کے روز یہ دونوں باگڑی لڑکے میری بچی کو بوری میں ڈال کر لیجارہے تھے کہ کافی مسافت پر کھڑے ان پر میری نظر پڑی اور میں دوڑتا ہوا وہاں پہنچا اور دوسرے لوگوں کی مدد سے انہیں قابو کرنے میں کامیاب ہوا جو میری بچی کو اغواکرکے لیجارہے تھے،ان سے بچی کو چھڑایا، انہوں نے میرے ساتھ مزاحمت بھی کی، مبینہ طور پر بردہ فروش لڑکوں کو پولیس کے حوالے کردیا گیا،پولیس نے دونوں لڑکوں کو حراست میں لے لیا اور لیڈی کانسٹیبل کے ہمراہ رہائش پذیر باگڑی نسل کے رہائش پذیر افراد کی جگھیوں پر چھاپہ مارا اور تلاشی لی گئی۔شہریوں نے اس واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مسئلے کے بارے میں اجتماعی طور پر سوچنا ہوگا،تاکہ کوئی بچہ یہاں سے اغوا نہ ہو

اپنا تبصرہ بھیجیں