اوتھل، تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

اوتھل: اوتھل کے قریب وایارو کے مقام پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق،کار ڈرائیور فرار، MERC 1122 ریسکیو سنٹر ٹیارو کے مطابق اتور کی علی الصبح تاریکی میں ضلعی صدر مقام اوتھل سے 30 کلومیٹر دور وایارو کے مقام پر ایک تیز رفتار کار نے نامعلوم موٹر سائیکل سوار کو پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا جسے ریسکیو سینٹر 1122 ٹیارو کی ٹیم نے فوری ریسکیو کر کے فرسٹ ایڈ دینے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل ریفر کر دیا۔اور جہاں سے اسے سول ہسپتال کراچی کے ٹراما سنٹر منتقل کردیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا اور اس کی زندگی کا چراغ گل ہوگیا۔بعد ازاں جاں بحق ہونے والے کا نام کی شناخت مہیم خان ولد ردا خان عمر 27 سال سکنہ نال خضدار کے نام سے ہوئی۔ واضح رہے کہ قبل ازیں متوفی کے پاس شناختی کارڈ یا کوئی اور دستاویزات نہ ہونے سے نام اور شناخت معلوم نہ ہوسکی تھی۔جب کہ حادٹے کی ذمہ دار کار کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیس۔

اپنا تبصرہ بھیجیں