مراد علی شاہ اتنا ظلم کریں جتنا برداشت کرسکیں حلیم عادل شیخ
کراچی (انتخاب نیوز + ایجنسیز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اگر ان پر حملہ نہیں کیا گیا تو جیل کی پوری فوٹیج جاری کریں۔حلیم عادل شیخ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی گرفتاری اور حملے سے متعلق ویڈیو بیان جاری کیا گیا ہے۔حلیم عادل شیخ نے اپنے وڈیو بیان میں کہا ہے کہ مرتضی وہاب پوری سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کریں، کٹ پیسٹ ایڈیٹ سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کی گئی ہے۔حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ میرے ہاتھ میں کریب بینڈیج ہے جو آرتھوپیڈک والے کرتے ہیں۔انہوں نے وزیر اعلی سندھ کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ شاہ صاحب اتنا ظلم کریں جتنا برداشت کریں۔ دریں اثناء اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر کی درخواست پر رولز کے مطابق کاروائی کریں گے، اسپیکر آغا سراج درانی نے سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج جوائنٹ اپوزیشن کی جانب سے ممبران آئے تھے،کہتے تھے اپوزیشن لیڈر کے پروڈکشن آڈر جاری کریں، اس حوالے سے درخواست سیکرٹری کو بھیج دی ہے۔درخواست پر رولز کے مطابق کاروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تیس سال ایسی تکلیفوں کا سامنا کیا ہے،یہی سی اے سینٹر تھا جہاں پر میں اور زدرای صاحب بند تھے میں نے وہاں سے الیکشن لڑا ہے،ہمیں مشکل کے ذریعے کولر میں پانی ڈالا جاتا باتھ روم بھی نہیں تھا۔ایک مہینہ ہم بند رہے۔جس کمرے میں رکھا گیا وہاں کوئی کھڑکی بھی نہیں تھی 50 بندے ہمارے اطراف موجود ہوتے تھے۔


