پی ٹی آئی کی ایک اور رکن اسمبلی کا سینیٹ الیکشن میں نظر انداز کیے جانے کا شکوہ
پی ٹی آئی کی رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ملیحہ علی اصغر کہتی ہیں کہ سینیٹ انتخابات میں ہزارہ ریجن کو یکسر نظر انداز کیا گیا— فوٹو: فائل
حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ایک اور رکن اسمبلی نے سینیٹ الیکشن میں نظر انداز کرنے کا شکوہ کردیا۔
پی ٹی آئی کی رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ملیحہ علی اصغر کہتی ہیں کہ سینیٹ انتخابات میں ہزارہ ریجن کو یکسر نظر انداز کیا گیا۔
پی ٹی آئی کی کمیٹی برائے نظم و احتساب نے لیاقت جتوئی کو نوٹس جاری کردیا
انہوں نے کہا کہ سینیٹ نشستوں کا تناسب دیکھا جائے تو ہزارہ ریجن کو 3 نشتیں ملتیں، پارٹی کے تمام فیصلے پشاور سے کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں پشاور میں وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں شرکت نہ کرکےوزیراعظم کو اپنا احتجاج ریکارڈکرایا۔
Load/Hide Comments


