ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کی تیاری کررہے ہیں، اسرائیل
تل ابیب :اسرائیلی وزیر دفاع نے کیا ہے اسرائیلی فوج ایسی صورتحال کی تیاری کر رہی ہے جس میں ہم ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے پر مجبور ہوسکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے کہا کہ یہ ذاتی جنگ نہیں ہے بلکہ یہ پورے ملک کا مشن ہے۔ ہمیں اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہو گا۔ادھراسرائیلی وزیر خارجہ گیبی اشکنازی نے ایک بیان میں کہا کہ ایران افزودہ شدہ یورینیم کا ذخیرہ کرنے کے حوالے سے دھوکہ دہی سے کام لے رہا ہے۔ ایران کا اصل مشن جوہری ہتھیاروں کا حصول ہے۔
Load/Hide Comments


