کورونا، پنجگور ہائی رسک علاقہ ہے، اقدامات کیے جائیں، میر نذیر بلوچ
پنجگور ( نامہ نگار ) بی این پی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری میر نذیر احمد بلوچ نے کہا ہے کہ ضلع پنجگور چونکہ ایران بارڈر پر واقع ہے اسلئے کرونا وائرس کے حوالے سے ہائی رسک علاقہ ہے اس سلسلے میں اقدامات کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر پنجگور شبیر احمد بادینی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایراں بارڈر کو مکمل سیل کرکے حفاظتی اقدامات کیے جائیں انہوں نے کہا کہ پنجگور میں کروانا وائرس کا خوف اپنی جگہ موجود ہے ساتھ علاقے میں بدامنی چوری ڈکیتی اور دیگر جرائم کی واردات عام ہوچکے ہیں کسی کی جان ومال محفوظ نہیں انہون نے ملاقات کے دوران ڈپٹی کمشنر پنجگور سے اپیل کی کہ شہر کی امن اومان پر توجہ دی جائے بی این پی ہرممکن تعاون کو تیار ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور کے 80 فیصد لوگ غریب ہیں اور جو لوگ آور مزدور اجرت پر کام کر رہے تھے موجود صورتحال میں وہ بے روز گار ہوگئے ہیں حکومت اور ضلعی انتظامیہ ان کو راشن اور کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانےاس دوران ڈپٹی کمشنر پنجگور نے انہیں مسائل کے حل کی یقین دہائی کرائی