اپوزیشن کا رونا دھونا 24 گھنٹوں بعد شروع ہو جائے گا،فواد چودھری
اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن سینٹ انتخابات کیلئے ایک ہاری ہوئی جنگ میں توانائیاں لگا رہی ہے، 24 گھنٹوں بعد اپوزیشن کا رونا دھونا شروع ہو جائے گا۔ا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ 24 گھنٹے بعد اپوزیشن والے نئی کہانی ڈھونڈیں گے کہ ٹی وی اسکرین آباد رہ سکے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کی نابالغ سیاست روزانہ کی بنیادوں پر ترتیب پاتی ہے، اپوزیشن کے پاس نہ کوئی حکمت عملی ہے نہ پالیسی اپوزیشن سینیٹ انتخابات کے لئے ہاری ہوئی جنگ میں توانائیاں لگا رہی ہے سینیٹ الیکشن کی انتخابی مہم ختم ہوگئی ہے،قومی اور صوبائی ممبران اسمبلی آج سینیٹرز کا چناؤ کریں گے
Load/Hide Comments


