بلوچ عوامی موومنٹ مزدوروں، کسانوں، ماہی گیروں اور محنت کش طبقہ کی نمائندہ جماعت ہے، شہباز طارق بلوچ

حب(نمائندہ انتخاب) بلوچ عوامی موومنٹ کا مرکزی جنرل ورکرز کنونشن گزشتہ روز محلہ بالاچ کمیونٹی ہال حب میں منعقد ہوا جس میں بلوچستان کے مختلف اضلاع اور کراچی سے کارکنوں کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی جنرل ورکرز کنونش کے موقع پر بلوچ عوامی موومنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کو تحلیل کردیا گیا اور کنونشن میں شریک کارکنوں کی متفقہ رائے سے ایڈوکیٹ شہباز طارق بلوچ کو مرکزی آرگنائزر،ایڈوکیٹ نواز علی برفت کو ڈپٹی آرگنائزر منتخب کردیا گیا اور مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کیلئے لسبیلہ،گوادر،پنجگور،لیہٰ خضدار،کیچ،بارکھان،جھالاوان اور ساروان سے بھی منتخب کئے گئے جبکہ ڈیرہ مراد جمالی،جھل مگسی اور کراچی سے مشاورت کے بعد آرگنائزنگ کمیٹی ممبران شامل کرنے جبکہ آرگنائزنگ کمیٹی کے دوران ماہ مئی میں ممبر سازی بعدازاں مرکزی کونسل سیشن طلب کرنے اوربلوچ عوامی موومنٹ کو الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز بلوچ عوامی موومنٹ کا جنرل ورکرز کنوونشن صنعتی شہر حب بالاچ کمیونٹی ہال حب میں منعقد ہوا۔ جس میں جنرل ورکرز نے مرکزی آرگنازنگ کمیٹی کو تحلیل کرنے اور ازسرنو تشکیل کرنے کی سفارش کی جس پر قام مقام مرکزی آرگنازر شہباز طارق بلوچ ایڈووکیٹ نے مرکزی آرگنازنگ کمیٹی کو تحلیل کردیا جنرل ورکرز کنوونشن میں ایران کے صوبہ مغربی بلوچستان میں بلوچ مزدوروں کے قتل عام اور ظلم وزیادتی، گوادر پر باڑ لگانے، انٹرنیشنل ورکنگ ویمن ڈے کی مناسبت سے خواتین کی ہراسمنٹ، مسنگ پرسنز کی عدم بازیابی، حب کی صنعتوں میں ٹھیکہ داری نظام اور 75 فیصد مقامی کوٹہ پر عمل نہ کرنے کے خلاف قراردادیں پیش اور منظورکیں جبکہ مرکزی ورکرز کنونشن کے موقع پر سابق آرگنائزنگ کمیٹی کو تحلیل کرنے کے بعد مرکزی آرگنائزرشہباز طارق بلوچ اورڈپٹی آرگنازر کے رئیس نوازعلی برفت ایڈووکیٹ، دیگر ممبران مرکزی آرگنازنگ کمیٹی کے لیے واجہ اکرام اللہ بلوچ ایڈووکیٹ، غلام جان بلوچ ایڈووکیٹ، ڈاکٹر محمد یونس میروانی، اسرار حکیم زہری، نادرعلی کھیتران، شیر محمد بندیجہ اور لالہ منیر احمد ناصر کا انتخاب عمل لایا گیا جنرل ورکرز کنوونشن سے بلوچ عوامی موومنٹ کے نومنتخب مرکزی آرگنازر شہباز طارق بلوچ ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ عوامی موومنٹ مزدوروں، کسانوں، ماہی گیروں، گلہ بانوں اور محنت کش طبقہ کی نمائندہ جماعت ہے و بلوچستان سمیت ملک بھر میں خالصتا قوم پرستانہ طرز پر حقیقی جمہوریت کے لیے عملی جدوجہد کررہی ہے۔ وقت کا تقاضہ ہے کہ بلوچ قوم بلوچ عوامی موومنٹ کے پلیٹ فارم پر متحد و منظم ہوکر مشترکہ جدوجہد کریں انہوں نے کہا کہ بلوچ عوامی موومنٹ کے سابق آرگنازر نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ BAM کو نیشنل پارٹی میں ضم کرنے کا اعلان کرکے اپنا سیاسی مستقبل تاریک کردیا ہے پارٹیاں جمہوری انداز میں چلائی جاتی ہیں ناں کہ سردارانہ و جاگیردارانہ طرز عمل سے چلای جاسکتی ہیں آج ایک بار پھر بلوچ عوامی موومنٹ کے نظریاتی و ثابت قدم ورکرز نے جنرل ورکرز کنوونشن میں بھاری تعداد میں شرکت کرکے BAM کے حقیقی نظریہ کو جلا بخشی ہے جو آندہ نسلوں کے لیے ایک بہتر لاحہ عمل ہے کیونکہ BAM کا پروگرام بلوچ قوم کے لیے ایک وسیع اور بہتر پروگرام ہے۔ جس میں ہرقسم کی تنگ نظری سے اجتناب کرکے مفلوک الحال عوام کے لیے بہتر پالیسی ترتیب دی گی ہے انھوں نے مزید کہاکہ پارٹی ورکروں نے جس اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے کندھوں پر جو ذمہ دار سونپی اس پر پورا اترنے کی بھر پوراترونگا اور بام کو ایک قوم پرست جماعت بنا کر آگے بڑھانے کیلئے کردار ادا کرونگا ااور آرگنائزرنگ کمیٹی کے دوران ہی مئی کے مہینے میں صوبے بھر میں ممبر ساز ی مہم شروع کی جائیگی جس کے بعد مرکزی کونسل سیشن طلب کریں کریں گے اور بام کو باقاعدہ طور پر الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ کرایا جائے گا اور بلوچستان کے حقیقی بلوچ قوم پرستوں سے ملاقات کر کے انہیں پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت بھی دینگے انھوں نے کہاکہ انشاء اللہ مکران،جھالاوان اور لسبیلہ میں جلد ورکرز کنونش اور سیمینار منعقد کرکے بام کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں گے انھوں نے کہاکہ کوئی بھی ایک دن میں عروج پرنہیں پہنچتا اس کیلئے جدوجہد کرنا پڑتا ہے اس کیلئے ہم سب پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ بام کو صوبے بھرمیں مزید فعال ومنظم کرنے کیلئے اپنی جدوجہد کو تیز کرنے کی ضرورت ہے اس حوالے سے تمام کارکن اپنا اپنا کردار ادا کریں اس موقع پر نومنتخب ڈپٹی آرگنازر ریس نواز علی برفت ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ بلوچ عوامی موومنٹ کا منشور وپروگرام 7 نکات پر مشتمل ہے۔ جو خالصتا بلوچ قوم اور مزدوروں، کسانوں، ماہی گیروں، گلہ بانوں، کان کنوں اور محنت کش طبقہ کی جماعت ہے۔ جس کی قیادت غریب و مظلوم طبقہ سے براے راست تعلق رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ BAM کے جنرل ورکرز نے آج مرکزی آرگنازنگ کمیٹی کی تشکیل کرکے بلوچ قوم کے پروگرام کو مزید وسعت دی ہے جس سے پارٹی ایک بار پھر نوجوان قیادت کے سپرد ہوگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان شا اللہ بہت جلد صوبہ بھر میں دورہ کرکے پارٹی کو متحد ومنظم کیا جایگا۔ اس موقع پرڈاکٹر محمد یونس میروانی، اسرار حکیم زہری، واجہ اکرام اللہ بلوچ ایڈووکیٹ، غلام جان بلوچ ایڈووکیٹ، شیر محمد بندیجہ، نادر علی کھیتران، لالہ منیر احمد ناصر، علی مرتضی بلوچ، کامریڈ امام علی بروہی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ جنرل ورکرز کنوونشن میں وڈیرہ علی حیدر عمرانی، غلام مصطفی شاہ، اسداللہ بندیجہ، دلشاد علی شیخ، موسی رند، بابو غلام حیدر بلوچ، نادرعلی برفت، ساجد علی برفت، خالد علی شیخ سمیت پنجگور، کیچ، واشک، گوادر، جھل مگسی، کراچی، بارکھان، ڈیرہ غازی خان ودیگر علاقوں سے آے ہوے جنرل ورکرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں