بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کوئٹہ میں کارروائی

:۔عوام کو معیاری اور ملاوٹ سے پاک اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جاری کارروائیوں کے دوران ایک معروف ہوٹل اور ایک مصالحہ کی دکان کو سربمہر کر دیا گیا۔ بی ایف اے کی تین مختلف فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جانب سے کاسی روڈ، جناح روڈ و ملحقہ علاقوں میں مراکز کی انسپیکشن کے دوران دو بیکرز اور دو جنرل سٹورز پر جرمانے بھی عائد کیے گئے۔بی ایف اے حکام کے مطابق مصالحہ شاپ اور ہوٹل کو بالترتیب چائنیز نمک ملے نا قص مصالحہ جات و نان فوڈ گریڈ کلرز کی فروخت و بڑی مقدار میں اجینو موتو کی برآمدگی اور صفائی کی انتہائی خراب صورتحال،کچن میں گندگی، گندے برتن و کھانوں میں غیر معیاری رنگوں کے استعمال پر سیل کیا گیا،۔بیکرز کے خلاف پروڈکشن میں ناقص و کھلا خوردنی آئل استعمال کرنے و آلودہ مشینری جبکہ جنرل سٹورز سے ایکسپائرڈ مشروبات، پیکٹ مصالحہ جات اور ممنوعہ اشیاء برآمد ہونے پر کارروائی کی گئی۔ بی ایف اے کی میٹ سیفٹی ٹیم نے کاسی روڈ میں قائم گوشت کی دکانوں کی چیکنگ کے دوران متعدد مراکز کو وارننگ نوٹسز جاری کرتے ہوئے مالکان کو تنبیہ کی کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ایس او پیز کے مطابق اپنی دکانوں میں عوام کو گوشت فروخت کریں جبکہ اس ضمن میں بی ایف حکام کی دی گئیں ہدایات پر من و عن عملدرآمد یقینی بنائیں بصورت دیگر حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے جانے والے مراکز کے خلاف آئندہ سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں