غیر ملکی مدد کے بغیر بھی افغان فورسز اپنے ملک کی حفاظت کر سکتی ہے، وزیر داخلہ
کابل :افغان وزیر داخلہ مسعود اندرابی نے کہا ہے کہ غیرملکی افواج کی طرف سے مدد کے بغیر بھی افغان فورسز اپنے زیر انتظام علاقوں کی حفاظت کرنے کے قابل ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس سے قبل امریکی حکام کی جانب سے اس تشویش کا اظہار کیا گیا تھا کہ اگر امریکی فورسز افغانستان سے نکلیں، تو طالبان جغرافیائی پیش قدمی کر سکتے ہیں۔ خصوصی بات چیت میں مسعود اندرابی نے کہا کہ افغان فورسز مختلف علاقوں پر اپنا قبضہ اپنے طور پر برقرار رکھنے کے قابل ہیں البتہ دور دراز کے علاقوں میں امریکی فضائی مدد کے بغیر انہیں زیادہ جانی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔
Load/Hide Comments


