صدر مملکت سے بنگلہ دیش میں پاکستانی ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
اسلام آباد:صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بنگلہ دیش میں پاکستانی ہائی کمشنر عمران احمد صدیقی نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی۔ صدر مملکت نے کہاکہ بنگلہ دیش کے ساتھ تجارتی وثقافتی تعلقات مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات کی بہت قدر کرتا ہے، پاکستان سیکرٹری خارجہ سطح پر سیاسی مشاورت اور مشترکہ اقتصادی کمیشن سے تعاون کو وسعت دینا چاہتا ہے۔ صدر مملکت نے کہاکہ پاکستانی ہائی کمشنر بنگلہ دیش کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے کے لئے کام کریں۔ انہوں نے کہاکہ مشترکہ مفاد کیلئے تجارتی تعلقات، کاروباری تعاون اور عوامی روابط بڑھانے کی ضرورت ہے، دو طرفہ ثقافتی اور سیاسی تبادلوں کے ساتھ کھیل کے میدان میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔
Load/Hide Comments


