بنوں شکار کے لئے جانے والے 4لڑکوں کی لاش برآمد
بنوں (انتخاب نیوز) ’یہ چار کم عمر لڑکے تو شکار کے لیے گئے تھے پھر ان کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ کہاں چلے گئے۔ اب لگ بھگ بیس روز بعد ان چاروں کی قتل شدہ لاشیں ملی ہیں۔‘یہ الفاظ ہلاک ہونے والے ایک لڑکے احمد اللہ کے چچا کے ہیں جو لاشوں کے ہمراہ دھرنا دیے بیٹھے تھے۔یہ واقعہ ضلع بنوں میں جانی خیل کے علاقے میں پیش آیا ہے اور احتجاجی دھرنا پیر کے روز بھی جانی خیل کے روڈ پر قلعے کے قریب جاری ہے۔پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا ہے مگر احتجاجی دھرنے میں بڑی تعداد میں لوگ بیٹھے ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت ان لڑکوں کو ’ہلاک کرنے والے افراد کی نشاندہی کرے۔‘
Load/Hide Comments


