شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی ضمانتیں منظور

ٓاسلام آباد ہائیکورٹ نے ن لیگی رہنماء شاہد خاقان اور احسن اقبال کی ضمانتیں منظور کر لیں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ناروال سپورٹس سٹی کمپلیکس میں درخواست ضمانت پر سماعت کی ایڈیشنل پراسیکیوٹر نیب نے درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے ملزم کے بیرون ملک فرار اور ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کا خدشہ ظاہر کیا تھاعدالت نے اس پر حیرت کا اظہار کیا کہ ملزم کی سرکاری دفتر اور ریکارڈ تک کیسے رسائی ہو سکتی ہے ملزم کے فرار کا خدشہ ہے تو نام ای سی ایل میں ڈال دیں عدالت نے ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عیوض رہائی کا حکم دیدیاایل این جی کیس میں بھی شاہد خاقان عباسی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ایل این جی کیس میں پیپرا رولز کا تو اطلاق نہیں ہوتا پبلک فنڈ کا استعمال ہی نہیں ہوا گرانٹ استعمال ہوئی تو آپ کا کیس کیا ہے، نیب کے ایڈیشنل پراسیکیوٹر سے سوال،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ وزارت نے تمام پراسیس کیا جس میں اوگرا کو شامل نہیں کیا گیاشاہد خاقان عباسی نے اختیارات کا غلط استعمال کیا بعد ازاں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سابق وزیراعظم کی ضمانت ایک کرظر روپے کے ضمانتی مچلکے پر منظور کر لی

اپنا تبصرہ بھیجیں