اوستہ محمد، سرکاری فنڈزکو ذاتی فنڈز ظاہر کرکے جھوٹی سیاست چمکانہ انوکھا سیاست ہے، عوامی حلقے
اوستہ محمد:سرکاری فنڈز کو اپنے ذاتی فنڈز ظاہر کر کے عوام کو اپنے طرف راغب کرنے کی جھوٹی سیا ست چمکانہ انوکھا سیا ست ہے جمالی خاندان نے کبھی سستی شہرت نہیں لی اور نہ ہی سوشل میڈیا پر عوام کے تاثرات لئے، جو اب ہو رہا ہے جوبھی ترقیا تی کام ہو رہے ہیں یہ سرکاری فنڈز ہیں نہ کہ کسی کی ذاتی فندذ ہیں عوامی حلقے اوستہ محمد کے عوامی حلقوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آجکل کی سیا ست سرکاری فنڈز کو زاتی فنڈز ظاہر کر کے لوگوں سے سوشل میڈیا پر ظاہر کیا جاتا ہے اور لوگوں سے تاثرات لیا جاتا ہے یہ ایک احسان جتانے والی بات ہے، عوامی حلقوں نے کہا کہ جمالی خاندان تین دھائیوں سے خدمت کرتے آرہے ہیں انہوں نے کبھی کسی شخص سے تاثرات سوشل میڈیا پر نہیں دلوائے عوام با شعور ہے ہر کسی ہو جانتے ہیں ان کی سیا ست کو بھی لیکن یہ سستی شہرت کی سیا ست کو چھوڑا جائے تو بہتر ہے، جن کی جتنی خدمات ہیں وہ سب کے سامنے ہے۔


