اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ، ثناء بلوچ آپ بدمعاشی کر رہے ہیں،قدوس بزنجو، اپوزیشن کا واک آؤٹ

کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو اور بی این پی کے رکن ثناء بلوچ کے درمیان تند و تیز جملوں کا تبادلہ اپوزیشن کا اسپیکر کے روئیے کے خلاف واک آؤٹ۔منگل کو بلوچستا ن اسمبلی کے اجلاس کے دوران بی این پی کے رکن ثناء بلوچ توجہ دلاؤ نوٹس پر طویل بات کررہے تھے کہ سپیکر نے انہیں روکتے ہوئے کہا کہ آپ مختصر بات کریں روزے میں اتنی بات کرتے ہیں کہ سمجھ نہیں آ تا کہ بات کہاں سے شروع ہوئی تھی اس موقع پر جب نوابزادہ گہرام بگٹی نے بات کرنے کی کوشش کی تو سپیکر نے کہا کہ توجہ دلاؤ نوٹس پر تقاریر نہیں ہوسکتیں ثناء بلوچ نے کہا کہ بگٹی صاحب بھی بولیں گے ہم سب بولیں گے یہ انتہائی اہم مسئلہ ہے جس پر سپیکر نے کہا کہ آپ بدمعاشی کررہے ہیں کیا آپ ایوان کے کسٹوڈین ہیں توجہ دلاؤ نوٹس پر تقریر نہیں کی جاسکتی ثناء بلوچ کو قوانین معلوم ہوتے ہوئے بھی وہ اس طرح کا عمل کررہے ہیں چیزوں کو قانون کے مطابق چلایا جائے اس موقع پر ایک بار پھر جب ثناء بلوچ نے بات کرنے کی کوشش کی تو سپیکر نے کہا کہ آپ بہت بدمعاشی کررہے ہیں ثناء بلوچ نے جواب میں کہا کہ کم از کم آپ یہ الفاظ نہ بولیں اسی اثناء میں بی این پی کے رکن اختر حسین لانگو نے کہا کہ سپیکر کا رویہ انتہائی نامناسب ہے ہم اس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے واک آؤٹ کریں گے ساتھ ہی اپوزیشن ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں بھی ایوان میں اچھال دیں اور واک آؤٹ کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں