خیرپور میں مسافر کوچ اور وین میں تصادم، 12 افراد جاں بحق

خیرپور: شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کے قریب مسافر کوچ اور مسافر وین میں تصادم کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔ خیرپور میں شاہ عبدالطیف یونیورسٹی کے قریب مسافر کوچ اور مسافر وین میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں 12 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی پہلےعوام نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو تباہ شدہ گاڑیوں سے نکالا، حادثے میں مسافر وین پوری طرح تباہ ہوگئی تھی، جب کہ پولیس اور ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال خیرپور منتقل کردیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، تاہم تحقیقات کی جارہی ہیں کہ حادثے کی وجوہات کیا ہیں، زخمیوں کو ریسکیو کی مدد سے خیرپور اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں 3 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں