اسلام آباد میں بارش اور ژالہ باری کے بعد گرمی کا زور ٹوٹا گیا

اسلام آباد:پاکستان کے جڑواں شہروں وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں شام کے وقت اچانک تیز بارش اور ژالہ باری ہوئی جس کے بعد گرمی کا زور ٹوٹا اور آسمان پر قوس قزح کے رنگ بکھر گئے۔اطلاعات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شام کے وقت اچانک سیاہ بادل آئے جس کی وجہ سے اندھیرا چھا گیا اور پھر ایک دم بارش اور ژالہ شروع ہوئی۔بارش کا سلسلہ تھوڑی دیر میں تھم گیا، آخری اطلاعات موصول ہونے تک جڑواں شہروں میں بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹا جس کی وجہ سے موسم خوش گوار ہوگیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صارفین نے اسلام آباد اورراولپنڈی میں نظر آنے والی قوس قزح کی تصاویر اور وہاں کے مناظر کی تصاویر شیئر کیں۔قوس قزاح کو رینبو یا دھنک بھی کے مطابق جو قدرت کا ایک مظہر ہیں، بارش کے بعد فضا میں موجود پانی کے قطرے جب زمین کی طرف آرہے ہوتے ہیں اور ان میں سے سورج کی شعاعیں گزرتیں ہیں تو اسی دوجہ سے آسمان پر پانی سات رنگ میں تبدیل ہوجاتا ہے، یوں آسمان کے اوپر ایک سترنگی کمان یا دھنک بن جاتی ہے۔دھنک کے سات رنگوں سرخ (Red)، مالٹائی (Orange)، پیلا (Yellow)، سبز (Green)، نیلا (Blue)، جامنئی (Indigo) اور گہرا نیلا (Violet) شامل ہیں۔زیادہ خوبصورت دھنک اس وقت بنتی ہے جب آدھے آسمان پر بادل ہوں اور آدھا آسمان صاف ہو اور دیکھنے والے کے سر پر بھی آسمان صاف ہو۔دھنک آسمان پر عملی طور پر موجود نہیں ہوتی بلکہ یہ ایک نظری مظہر ہے جس کا مقام دیکھنے والے کی جگہ پر منحصر ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں