جام کمال کا عجلت میں آپنی خواہشات کا اظہار اتحادی حکومت کیلئے مشکلات پیدا کرینگی،سرداریارمحمد رند

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال عجلت میں میڈیا پر آکر اپنی خواہشات کا اظہار کرینگے تو اتحادی حکومت کو مشکلات پیش آئینگی بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اراکین نے واپڈا کی کارکردگی پر تنقید کی میں ایوان میں بغیر کسی غلط بیانی کے حقائق بتائے،وزارت سے استعفیٰ کا معاملہ کسی کی ذاتی خواہش ہو سکتا ہے میرا فیصلہ نہیں۔یہ بات انہوں نے وزیراعلیٰ جام کمال خان کے ان سے متعلق بیان کے رد عمل میں کہی، سردار یار محمد رند نے کہا کہ جام صاحب کی جماعت بی اے پی کے چیف آرگنائزر جان جمالی نے مجھے وزیر اعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے مستعفی ہونے کی تجویز دی میں نے ایوان کو بغیر کسی غلط بیانی کے حقائق بتائے اور ایوان کو مشورہ دیا کہ چلیں اس ایوان کا وفد وزیر اعظم سے ملے اگر پھر بھی مسائل حل نہیں ہوتے تو معاون خصوصی کا عہدہ مجھے بلوچستان کی تکلیفوں سے زیادہ پیارا نہیں سردار یار محمد رند نے کہا کہ اسمبلی میں وزیراعظم سے اراکین کی ملاقات کے بعد معاون خصوصی کے عہدے سے مستعفی ہونے کی بات کی اس پر قائم ہوں میں نے ایوان میں جو بات کی اس میں وفاق اور وزیر اعظم سے مخاطب تھا جو میرا سیاسی جمہوری حق تھا وزارت سے استعفیٰ کا معاملہ کسی کی ذاتی خواہش ہو سکتا ہے میرا فیصلہ نہیں انہوں نے کہا کہ مجھے وزارت ملنا میری پارلیمانی جماعت کا حق تھا اور میں وزیر کیوں بنا یہ وزیر اعلی جانتے ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کو ایک مشن کے تحت قبول کیا ہے اگر وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کو محکمے یا وزارت میں کوئی شکایت ہے تو بتائیں اگر وزیر اعلی میری وزارت سے مطمئن نہیں تو کابینہ اور اسمبلی میں آکر بتائیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال عجلت میں میڈیا پر آکر اپنی خواہشات کا اظہار کرینگے تو اتحادی حکومت کو مشکلات پیش آئینگی وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کا بیان جاری کرنا ہمارے اس موقف کی تائید ہے کہ ہمیں کسی معاملے میں اعتماد میں نہیں لیا جاتا

اپنا تبصرہ بھیجیں