کیون پیٹرسن نے 100میٹر لمبے چھکے پر 12رنز کا قانون بنانے کی تجویز دے دی

لندن:کیون پیٹرسن نے ایک سٹروک پر 12 رنز کا قانون بنانے کی تجویز پیش کردی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر 40 سالہ سابق برطانوی کپتان نے تجویز پیش کی ہے کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اگر کوئی بیٹسمین فضائی روٹ سے گیند کو باؤنڈری لائن کے باہر بھیجے اور اس کا فاصلہ 100 میٹرسے زیادہ ہو تو اس پر چھکے کی بجائے 12 رنز دیئے جانے چاہئے۔انگلش کرکٹر کا کہنا ہے کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ کیساتھ انگلش کرکٹ بورڈ یہ تجربہ دی ہنڈرڈ لیگ میں بھی کرسکتا ہے۔
س

اپنا تبصرہ بھیجیں